اسلام آباد ائیرپورٹ پر سوا 3 کلو ہیروئن عرب ممالک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 اگست 2021
خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مسافر سید طاہر اور مشہود خان گرفتار

خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مسافر سید طاہر اور مشہود خان گرفتار

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ سے دوحہ قطر جانے والی پرواز نمبر پی کے 287 کی بریفنگ جاری تھی کہ اے ایس ایف کے عملے نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مسافر سید طاہر کے سامان کو مشکوک جان کر چیک کیا۔

سامان میں چھپائی گئی ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جس پر مسافر کو منشیات سمیت تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کےبعد مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اے این ایف نے دوسری کارروائی میں نجی ائیر لائن کی پرواز پر بحرین جانے والے مسافر سے دو کلو تین سو گرام ہیروئن برآمد کی۔ خیبر ایجنسی کے مشہود خان نے ہیروئن سفری سامان میں چھپا رکھی تھی۔ مسافر کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے سیل منتقل کردیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔