خاتون کی بوائے فرینڈ کو کار تلے روندنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 3 اگست 2021
بوائے فرینڈ کو کچلنے کی کوشش میں کار تباہ ہوگئی، فوٹو: ویڈیو گریب

بوائے فرینڈ کو کچلنے کی کوشش میں کار تباہ ہوگئی، فوٹو: ویڈیو گریب

 واشنگٹن: امریکا میں ایک خاتون نے بوائے فرینڈ کو جھگڑے کے بعد کار تلے روندنے کی بار بار کوشش کی اور ناکامی ہر دونوں گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

العربیہ اردو کے مطابق امریکا میں کار میں موجود گرل اور بوائے فرینڈ کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا۔ خاتون نے اپنے دوست کو پہلے کار تلے روندنے کی بارہا کوشش کی تاہم وہ کار تو تباہ کروا بیٹھی لیکن دوست کو نشانہ نہ بناسکیں جس پر مزید غصے میں آکر دوست کو زدوکوب کیا۔

خاتون اور ان کے دوست درمیان جھگڑے کی ویڈیو سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگئی اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا کار کی ڈگی میں سے سامان نکال کر سڑک پر پھینک رہا ہے۔

سامان پھینکنے پر خاتون غصے میں آگئیں اور کار کو ریورس کرنے لگیں لیکن بوائے فرینڈ بچ گیا۔ اس کے بعد گرل فرینڈ نے 3 بار اپنے دوست کو کار تلے روندنے کی کوشش کی اور اس دوران کار دیوار سے بھی ٹکرائی۔

گرل فرینڈ نے اپنے دوست کو نشانہ بنانے کی کوشش میں کار دیوار سے ٹکرادی جس سے کار کو شدید نقصان پہنچا جس پر خاتون کار سے باہر آگئیں اور اپنے دوست کو تعاقب کر کے پکڑ لیا۔ دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔