سونے کی قیمتوں میں بغیر کسی تبدیلی کے استحکام

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 اگست 2021
فی تولہ سونے کی قیمت 110600 روپے رہی

فی تولہ سونے کی قیمت 110600 روپے رہی

 کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1810ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 110600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 94822روپے پر مستحکم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔