’’بے وقوفی مت کرو‘‘ اینڈرسن کو اہلیہ نے ریٹائرمنٹ سے باز رکھا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 4 اگست 2021
2019 میں اہلیہ نے انھیں ریٹائرمنٹ نہ لینے پر قائل کیا تھا ۔  فوٹو :انٹرنیٹ

2019 میں اہلیہ نے انھیں ریٹائرمنٹ نہ لینے پر قائل کیا تھا ۔ فوٹو :انٹرنیٹ

 لندن: انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں اہلیہ نے انھیں ریٹائرمنٹ نہ لینے پر قائل کیا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ وکٹیں حاصل کرنے والے انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ سردست وہ کھیل کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن 2019 میں ایسا سوچ رہے تھے، اس وقت اہلیہ ڈنیل نے ایسا کرنے سے باز رکھا، انھوں نے کہا کہ ’’یہ بے وقوفی مت کرو‘‘۔

اینڈرسن نے مزید کہا کہ میرے کھیل جاری رکھنے کی بڑی وجہ میری اہلیہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔