- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
کورونا وبا؛ فوج کے تمام اسپتال عوام کیلیے فوری کھولے جائیں، جسٹس فائز
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث ملک کے تمام سرکاری اور افواج پاکستان کے اسپتال عوام کے لئے فوری کھولے جائیں۔
کورونا کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اسپتال سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ کو کورونا ویکسین مکمل لگ چکی ہے، تمام احتیاط کے باوجود ہم دونوں ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوئے، وباء کے دوران احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں، بدقسمتی سے سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، عید الاضحی کی نماز کے دوران بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی، فیصل مسجد میں لوگوں نے کندھے سے کندھا ملا کر نماز ادا کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ زندگی سب کا بنیادی حق اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے، آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے، وباء سے نمٹنا ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، کورونا کے دوران حالات کسی جنگ سے کم نہیں، تمام سرکاری اور افواج پاکستان کے اسپتال عوام کے لئے فوری کھولے جائیں، طبقاتی تفریق کہیں عوام کے جانی نقصان کا باعث نہ بن جائے، ٹی وی اور ریڈیو پر کورونا ماہرین سے عوام کو آگاہی دی جائے۔
واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ گزشتہ ہفتے کورونا کا شکار ہوئے تھے ، گھر میں دوران علاج ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔