- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
حکومت کی بجلی صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں
اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے گھریلو ،کمرشل ،صنعتی اور زرعی سمیت تمام صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں کرلیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بجلی کے گھریلو ،کمرشل ،صنعتی اور زرعی سمیت تمام صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں کرلیں ہیں۔ بجلی پر سبسڈی ختم کرنے اور اس کے ٹیرف میں تبدیلی کی سفارشات نیپرا کو بجھوا دی گئی ہیں، وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز پر نیپرا 9 اگست کو سماعت کرے گی۔
نیپرا کو بجھوائی گئی سفارشات کے مطابق بجلی کے لائف لائن صارفین 300 یونٹ کے بجائے 200یونٹ تک محدود ہوجائیں گے، گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک کے استعمال پر بھی سبسڈی میں بتدریج کمی کی جائے گی۔
سفارشات کے مطابق 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے الگ سلیب بنائے جائیں گے۔ 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لئے فلیٹ ریٹس متعارف کروائے جائیں گے، ماہانہ 301 سے 400، 501 سے 600 اور 601 سے 700 یونٹ کے لئے الگ الگ سلیب بنیں گے، اوور بلنگ کی صورت میں سلیب پر دیا جانے والا فائدہ بھی ختم کیا جارہا ہے۔
گھریلو صارفین کے علاوہ صنعتی ،کمرشل اور زرعی صارفین کے سلیب پر بھی سبسڈی ختم کی جارہی ہے، زرعی شعبے پر سبسڈی بھی بتدریج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جس کے بعد زرعی شعبے کے لئے بھی 2 نئے سلیب متعارف کروائے جائیں گے، اس کے علاوہ حکومت نے فاٹا اور آزاد کشمیر کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔