کراچی میں دیگرکمپنیوں کوکام کی اجازت دینے پراعتراض نہیں، کے الیکٹرک

ویب ڈیسک  بدھ 4 اگست 2021
 1900 فیڈرزمیں سے صرف 400 فیڈرز پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سی ای او

1900 فیڈرزمیں سے صرف 400 فیڈرز پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سی ای او

 کراچی: سی ای اوکے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اگردیگر کمپنیوں کوکام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف میں اضافہ کرنے کا اختیار ہمارے پاس نہیں، وفاقی حکومت ٹیرف میں اضافہ کرتی ہے۔

مونس علوی نے کہا کہ ڈیزل پر بجلی بنائی جو مہنگی بنی، 1900 فیڈرزمیں سے صرف 400 فیڈرز پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 73 فیصد شہرمیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ مونس علوی نے مزید کہا کہ اگردیگر کمپنیوں کوکام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔