پشاور اور سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 بدھ 4 اگست 2021
زلزلےکی زیرزمین گہرائی 159 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز(فوٹو:فائل)

زلزلےکی زیرزمین گہرائی 159 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز(فوٹو:فائل)

پشاور سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور، سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زیر زمیں زلزلے کی گہرائی 159 کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔