ملازمتوں کا امتحان پاس کرانے کے عوض رقم بٹورنے والا "او ٹی ایس" سپروائزر گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 4 اگست 2021
ملزمان نے امیدواروں کو امتحان میں پاس کرانے کا جھانسہ دیکر 30 لاکھ سے زائد کی رقم بٹوری تھی، ایف آئی اے . فوٹو : فائل

ملزمان نے امیدواروں کو امتحان میں پاس کرانے کا جھانسہ دیکر 30 لاکھ سے زائد کی رقم بٹوری تھی، ایف آئی اے . فوٹو : فائل

 راولپنڈی: سرکاری ملازمتوں کا امتحان پاس کرانے کے عوض رقم بٹورنے والے (او ٹی ایس) اوپن ٹیسٹنگ سروس کے چیف سپروائزر سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی ایف آئی اے اسلام آباد زون وم نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیسٹنگ سروس (او ٹی ایس)  کے چیف سپروائزر رفیع اللہ شاہ اور انویجیلیٹر تنویر علی شہباز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے امیدواروں کو امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس کرانے کا جھانسہ دیکر 30 لاکھ سے زائد کی رقم بٹوری تھی، دونوں ملزمان نے (او ٹی ایس) سینٹر گورنمنٹ ڈگری کالج بی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں دوران ٹیسٹ امیدواروں سے رشوت لیکر سہولت فراہم کی تھی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔