اولمپکس فائنل میں پہنچنے والے ارشد ندیم کیلئے فنکاروں کی نیک تمنائیں

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اگست 2021
ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راوندڈمیں 85.16 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ پائی فوٹوفائل

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راوندڈمیں 85.16 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ پائی فوٹوفائل

کراچی: ٹوکیو اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو فنکاروں نے مبارکباد دینے کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم  نے جیولن تھرو کے کوالیفائی راؤنڈ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور کوالیفائنگ راوندڈمیں 85.16 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ پائی۔ جس کے بعد وہ اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی

اس خبر نے جہاں پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردئیے وہیں شوبز فنکار بھی یہ خبر سن کر بےحد خوش ہیں اور ارشد ندیم کے لیے  نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

گلوکار علی ظفر اور عاصم اظہر نے ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی اور لکھا ٹوکیواولمپکس کے فائنل میں پہنچنا ہی بہت بڑی کامیابی ہے اور انشااللہ آپ فائنل میں  بھی کمال کریں گے۔

اداکار عدنان صدیقی، شہریار منور اور سمیع خان نے  پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور ارشد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔