امريکی رياست ٹيکساس میں ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اگست 2021
حادثہ تیز رفتاری اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا، ٹیکساس پولیس

حادثہ تیز رفتاری اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا، ٹیکساس پولیس

ٹیکساس: رياست ٹيکساس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ورکرز نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراد کی جارہی ہے تاہم کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹیکساس پولیس کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پول سے جا ٹکرائی، اس کے علاوہ بس میں 15 افراد کی گنجائش تھی لیکن اس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے اور تمام افراد تارکین وطن ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔