فلم ’بازیگر‘ میں شاہ رخ نے عامر خان کو کاجول کیساتھ کام سے کیوں روکا؟

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اگست 2021
عامر خان کو بتایا کہ کاجول اسکرین پر ’جادوگر‘ ثابت ہوئی ہیں، اداکار (فائل فوٹو)

عامر خان کو بتایا کہ کاجول اسکرین پر ’جادوگر‘ ثابت ہوئی ہیں، اداکار (فائل فوٹو)

 ممبئی: اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’بازیگر‘ میں عامر خان کو کاجول کے ساتھ کام سے باز رکھنے کی وجہ بتا دی ہے۔

بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب فلم ’بازیگر‘ کے لیے پروڈکشن جاری تھی تب اداکار عامر خان نے فلم میں اداکارہ کاجول دیوگن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم میں نے منع کردیا۔

انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ میں نے عامر خان سے کہا کہ کاجول بہت بُری ہیں اور وہ اپنے کام پر دھیان نہیں دیتیں، اس لیے بہتر ہوگا کہ کاجول کے ساتھ کام نہ کرو۔

شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ فلم شوٹنگ کے دوران کاجول کی اداکاری دیکھ کر انہیں بہت جلد اپنی رائے سے رجوع کرنا پڑگیا۔ شاہ رخ خان نے کاجول کی اداکاری سے متاثر ہو کر عامر خان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ کاجول اسکرین پر جادوگر ثابت ہوئی ہیں۔

اداکارہ کاجول آج اپنی 47ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ماضی میں شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو کافی پسند کیا جاتا تھا۔ ان کی فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے بہت چرچے ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔