روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اگست 2021
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 163.80 روپے پر بند ہوئی (فائل فوٹو)

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 163.80 روپے پر بند ہوئی (فائل فوٹو)

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جس سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 164 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر طلب ورسد کے تناظر میں اتار چڑھاو کا شکار ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مزید 25 پیسے کی کمی سے 163.22 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 163.80 روپے پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔