عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اگست 2021
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی (فائل فوٹو)

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی (فائل فوٹو)

 کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1811 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1لاکھ دو ہزار 3 سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 258 روپے گھٹ کر 94 ہزار 564 روپے ہوگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔