بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران 3 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 اگست 2021
قابض فوج نے تینوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

قابض فوج نے تینوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے گزشتہ روز ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

اس کے علاوہ آج صبح بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے مونچھوا کا محاصرہ کیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا جب کہ قابض فوج کے اہلکار چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت کے بعد دونوں اضلاع میں کسی بھی مظاہرے سے بچنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو معطل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔