عدالت کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم

این این آئی  اتوار 8 اگست 2021
ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ-1 نے سی آر پی سی کی دفعہ 22Aکے تحت دی گئی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔ فوٹو : فائل

ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ-1 نے سی آر پی سی کی دفعہ 22Aکے تحت دی گئی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: سیشن جج نے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال اور سابقہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن رکن کی درخواست پر سیشن جج نے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال اور سابقہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ہفتہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ 1نے جے یو آئی رہنما عبد الواحد صدیقی کی جانب سے  جام کمال خان اور احمد محی الدین کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 22Aکے تحت دی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔