ہنگو میں گھر کے باہر دھماکے سے 5 بھائی اور ایک بہن جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 26 جنوری 2014
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ہنگو: بابر میلہ میں ایک گھر کے دھماکے کے نیتجے میں 5 بھائیوں اور ایک بہن سمیت 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے بابر میلہ میں ایک گھر کے باہر بم دھماکا ہوا جس سے ایک ہی گھر کے 6 بچے جاں بحق ہوگئے، دھماکا حاجی زر گل نامی شخص کے گھر کے باہر کچرے کے ڈھیر پر ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں حاجی زر گل کے 5 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گھر کے باہر کچرے کے ڈھیر یر دستی بم پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔