باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کی پرواز 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہوگئی

ویب ڈیسک  اتوار 26 جنوری 2014
پرواز PK73کو ساڑھے پانچ بجے جدہ روانہ کیا گیا.فوٹو: فائل

پرواز PK73کو ساڑھے پانچ بجے جدہ روانہ کیا گیا.فوٹو: فائل

کراچی: پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے کراچی سے جدہ جانے والی پروازفلائیٹ PK73 کے 110 مسافروں کو چیک ان کے مرحلے سے ہی واپس لوٹا دیا۔ جہاز میں گنجائش نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر فلائٹ جدہ روانہ کردی، پرواز کو ساڑھے 5 بجے جدہ روانہ کیا گیا جس میں عمرہ معتمرین کی بڑی تعداد سوار تھی۔ انتظامیہ نے واقعہ پر اپنی غلطی نہ مانتے ہوئے ذمے داری ایجنٹ پر ڈال دی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رہ جانے والے عمرہ زائرین کو کل صبح 6 بجے کی فلائٹ سے جدہ روانہ کیا جائےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔