- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
ارشد ندیم، طلحہ طالب اور شہروز کاشف کیلیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان
لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم، طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کو دس دس لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی ہاؤس میں جلد تینوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب نے تینوں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام دینے کی سمری تیار کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس بجھوا دی ہے ۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خود اتھلیٹ ارشد ندیم، ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور کے ٹو سر کرنے والے شہروز کاشف کو اپنے ہاتھ سے یہ انعام دیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں پانچویں پوزیشن پائی، ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی پانچویں نمبر پر رہے ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس روانگی سے پہلے بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب نے دونوں اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی تھی، انیس سالہ شہروز کاشف کو ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد پنجاب کا یوتھ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد شہروز کاشف نے چند روز پہلے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر بھی قومی پرچم لہرانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔