سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی

اسٹاف رپورٹر  پير 9 اگست 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 108500 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 108500 روپے ہوگئی

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 1747ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 600روپے کی کمی واقع ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 108500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93021 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔