- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
کراچی اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا تسلسل چوتھے ہفتے بھی جاری
کراچی: کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس0.3فیصد اضافے 27002پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بندہواجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بھی 66 کھرب روپے سے تجاوز کرگئی۔اوسطاًکاروباری حجم بھی 5 فیصد اضافے سے 31 کروڑ شیئرز یومیہ رہا۔
ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 96ارب 77کروڑ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل سیمنٹ فرٹیلائزر سیکٹرزمیں سرمایہ کاری اورآئندہ ہفتے کمپنیوں کے منافع میں اضافے کے سمیت غیرملکی سرمایہ کاری کی متوقع آمد اور کئی مثبت اطلاعات کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے ، مقامی بروکریج ہائوسزسمیت مقامی سرمایہ گروپ ٹیکسٹائل سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ ٹیلی کام سیکٹرز میں سرگرم رہے ،جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ہفتے کے دوران 89.04 پوائنٹس اضافے سے27002.89 کی نئی بلند ترین سطح پر بندہوا۔
اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 96ارب 77کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 66 کھرب 23 ارب 61کروڑ 87 لاکھ 93 ہزار 12 روپے ہوگئی۔ ہفتے کے دوران مجموعی طور پرایک ارب 55 کروڑ حصص کاکاروبار ہوا۔ ہفتے کے دوران پورے ہفتے مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار2100کمپنیوں تک رہا۔ اس میں 1179 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 845 میں کمی اور 76 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔