کراچی اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا تسلسل چوتھے ہفتے بھی جاری

این این آئی  اتوار 26 جنوری 2014
 ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 96ارب 77کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . فوٹو: آن لائن/فائل

ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 96ارب 77کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی: کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس0.3فیصد اضافے 27002پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بندہواجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بھی 66 کھرب روپے سے تجاوز کرگئی۔اوسطاًکاروباری حجم بھی 5 فیصد اضافے سے 31 کروڑ شیئرز یومیہ رہا۔

ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 96ارب 77کروڑ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل سیمنٹ فرٹیلائزر سیکٹرزمیں سرمایہ کاری اورآئندہ ہفتے کمپنیوں کے منافع میں اضافے کے سمیت غیرملکی سرمایہ کاری کی متوقع آمد اور کئی مثبت اطلاعات کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے ، مقامی بروکریج ہائوسزسمیت مقامی سرمایہ گروپ ٹیکسٹائل سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ ٹیلی کام سیکٹرز میں سرگرم رہے ،جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ہفتے کے دوران 89.04 پوائنٹس اضافے سے27002.89 کی نئی بلند ترین سطح پر بندہوا۔

 photo 5_zpsdcfb6700.jpg

اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 96ارب 77کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 66 کھرب 23 ارب 61کروڑ 87 لاکھ 93 ہزار 12 روپے ہوگئی۔ ہفتے کے دوران مجموعی طور پرایک ارب 55 کروڑ حصص کاکاروبار ہوا۔ ہفتے کے دوران پورے ہفتے مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار2100کمپنیوں تک رہا۔ اس میں 1179 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 845 میں کمی اور 76 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔