پولیس نے سندھ فیسٹیول کا سیکیورٹی پلان مکمل کرلیا

اسٹاف رپورٹر  پير 27 جنوری 2014
فیسٹول کے مقامات پر انٹیلی جنس بڑھاکر خفیہ کیمرے نصب کیے جائیں،آئی جی سندھ۔ فوٹو: فائل

فیسٹول کے مقامات پر انٹیلی جنس بڑھاکر خفیہ کیمرے نصب کیے جائیں،آئی جی سندھ۔ فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ سیاحت و ثقافت کے تحت صوبائی سطح پر یکم تا 15فروری تک منائے جانے والے سندھ فیسٹیول کے موقع پر سیکیورٹی منصوبہ مرتب کرلیا گیا ہے۔

مرکزی پولیس دفتر کے اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ پولیس شاہدندیم بلوچ کو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد ،سکھر، میر پورخاص اور لاڑکانہ پولیس رینج کے اضلاع میں مختلف مقامات پر منعقد کی جانے والی تقریبات کے سلسلے میں نگرانی اور خفیہ معلومات کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 photo 6_zps1783e8e9.jpg

آئی جی نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیںکہ فیسٹیول کے مقامات کے اطراف میںانٹیلی جنس بڑھائی جائے، انھوں نے کہا کہ فیسٹیول کی تقریبات کی مانیٹرنگ کیلیے سرویلنس کیمروں کی تنصیب کے اقدامات سمیت موثر ویجلنس کے ضمن میں سادہ لباس اہلکاروں کو بھی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔