فخر ہے شردھا نے اپنی شناخت خود بنائی، شکتی کپور

عمیر علی انجم  پير 27 جنوری 2014
بالی ووڈ میں بہت فنکار قطار میں ہیں یہاں جگہ بنانا آسان نہیں ہے، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں بہت فنکار قطار میں ہیں یہاں جگہ بنانا آسان نہیں ہے، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکارشکتی کپورنے کہاہے کہ میرے لیے یہ بات خوشی کی ہے کہ شردھاکپورنے میرے نام کاسہارا نہیں لیابلکہ اپنی شناخت خودبنائی ہے آج دنیا میں جولوگ مجھے بھول رہے تھے وہ شردھاکپورکی وجہ سے نہیں بھول سکتے۔

اس نے میراوقاربلند کیاہے میں شردھاکے کام سے مطمئن ہوں ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانکاکہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانااتناآ سان کام نہیں ہے یہاں لائن میں پہلے ہی بہت سے فنکارلگے ہوئے ہیں جنھیں مواقع فراہم نہیں ہورہے ایسے میں یہ بات کرناکہ یہ شکتی کی یاکسی اوراداکارکی بیٹی یا بیٹا ہے بے کار بات ہے۔

 photo 2_zpsbe19377e.jpg

میں سمجھتا ہوں ہماری انڈسٹری میں وہی اپنا مقام بناتا ہے یاجگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتاہے جوکام جانتاہے اورفلم انڈسٹری کے معیارپرپورااترتاہے ایک سوال کے جواب میں بھارتی اداکارشکتی کپورکاکہنا تھا کہ میں اب بوڑھا ہوچکا ہوں اس لیے اپنی عمر کے مطابق کردارکرتاہوں تاکہ لوگوں کوپسندآئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔