روی بوپارا کا متنازع آؤٹ انگلش ٹیم کو لے ڈوبا

اسپورٹس ڈیسک  پير 27 جنوری 2014
ایڈیلیڈ: انگلینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے اور سیریز میں کامیابی پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو، کینگروز نے آخری مقابلہ 5رنز سے جیتا ۔ فوٹو: اے ایف پی

ایڈیلیڈ: انگلینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے اور سیریز میں کامیابی پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو، کینگروز نے آخری مقابلہ 5رنز سے جیتا ۔ فوٹو: اے ایف پی

ایڈیلیڈ: انگلینڈ نے مسلسل دوسری کامیابی پانے کا موقع گنوادیا،روی بوپارا ٹیم کو فتح کے قریب پہنچانے کے باوجود خالی ہاتھ رہ گئے۔

آسٹریلیا نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں آخری ون ڈے 5 رنز سے جیت کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی، 218 کا ٹارگٹ حاصل کرنے کیلیے مہمان سائیڈ سے آخری اوور میں درکار 8 رنز بھی نہیں بنائے جاسکے، روی بوپارا آخری لمحات میں متنازع انداز میں آئوٹ ہوئے، جوئے روٹ کی ففٹی بھی کام نہ آئی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 9 وکٹ پر 217 رنز بنائے، جارج بیلی نے 56 کی اننگز کھیلی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پانچویں اورآخری ون ڈے میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے کر سیریز4-1 سے اپنے نام کرلی،ٹور میں اب تک چوتھے میچ کی صورت میں واحد کامیابی حاصل کرنے والا انگلینڈ اس بار بھی کامیابی کو گلے لگا سکتا تھا مگر روی بوپارا میچ کو فتح کے قریب پہنچانے کے باوجود خالی ہاتھ رہ گئے، ان کی ٹیم کو 218 رنز کا ہدف عبور کرنے کیلیے آخری دو اوورز میں 15 رنز درکار تھے۔

 photo 1_zps194f0d00.jpg

روی بوپارا آہستہ آہستہ ٹیم کو ٹارگٹ کی جانب لے جارہے تھے کہ 49 ویں اوور میں کلنٹ میک کے کی گیند پر انھیں کاٹ بی ہائنڈ قرار یا گیا اگرچہ اس وقت کریز سے بوپارا کا پائوں معمولی سے اٹھا ہوا تھا مگر وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اپنے گلوز میں بال کو درست طو پر قابو نہیں کرپائے وہ اس سے ٹکرا کر اسٹمپس پر لگی جس سے بیلز گریں۔ آسٹریلیا کو آخری اوور میں اب 8 رنز درکار تھے، کپتان کلارک نے گیند شین واٹسن کے ہاتھوں میں تھمادی انھوں نے آخری کھلاڑی جیمز ٹریویل کوبغیر کسی اسکور پر کاٹ بی ہائنڈ کراکر اپنی ٹیم کو خوشیاں منانے کا موقع فراہم کردیا، کلنٹ میک کے اور ناتھن کولٹرنیل نے 3، 3 جبکہ جیمز فالکنر نے دو وکٹیں لیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا بیٹسمینوں کیلیے سازگار پچ پر 9 وکٹ پر 217 رنز ہی بنا پایا، جارج بیلی نے 56 رنز بنائے، اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے تین تین جبکہ اسٹورٹ براڈ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔