سندھ میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے دی گئی تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، شرجیل میمن

ویب ڈیسک  پير 27 جنوری 2014
صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرکے یہاں قیام امن کے لئے سندھ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ   فوٹو: فائل

صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرکے یہاں قیام امن کے لئے سندھ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں اسلحہ لائسنس کی ازسر نو تجدید کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے اس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد ازسرنو تجدید نہ ہونے والے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے،سندھ حکومت نے پہلے بھی اسلحہ لائسنس تجدید کے لئے مہم چلائی تھی اور اب بھی لائسنس رکھنے والوں کو مہلت دی گئی تھی تاہم اب اس تاریخ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرکے صوبے میں قیام امن کے لئے صوبائی حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے، صوبے سے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لئے پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں اور اس میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔