سلمان خان کیخلاف احتجاج، فلم جے ہو کے پوسٹر پھاڑ دیے

آئی این پی  منگل 28 جنوری 2014
جے ہو میں سلمان خان سابق آرمی آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

جے ہو میں سلمان خان سابق آرمی آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: نریندر مودی کی حمایت سلمان خان کو مہنگی پڑگئی، فلم جے ہو کی ریلیز کے ساتھ ہی سلمان خان کے خلاف احتجاج شروع ہوگئے، مظاہرین نے پوسٹر جلا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی نیشنل اسٹوڈنٹ یونین کی جانب سے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔ گزشتہ روز مظاہرین نے سلمان خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلم کے پوسٹرز جلائے۔مظاہرین نے سلمان خان کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی سے ملاقات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 photo 5_zps008d21b7.jpg

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سلمان خان اپنی فلم کی پروموشن کے دوران دو ہزار دو میں گجرات میں رونما ہونے والے واقعے کو بھول گئے تھے، جس میں کئی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی، اور بڑی تعداد میں بچوں کی اموات ہوئیں جس کا ذمے دار نریندرمودی ہے اور سلمان خان اس کے حامی ہیں۔ فلم جے ہو میں سلمان خان سابق آرمی آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔