عامر خان کا ریالٹی شو ’’ستیا میں وجیتے سیزن ٹو‘‘ 2 مارچ سے شروع ہوگا

اے پی پی  منگل 28 جنوری 2014
عامر خان ریالٹی شو ’’ستیا میو جیاتے‘‘ کے سیزن 2 کے ساتھ ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر آن ایئر ہوں گے۔ فوٹو: فائل

عامر خان ریالٹی شو ’’ستیا میو جیاتے‘‘ کے سیزن 2 کے ساتھ ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر آن ایئر ہوں گے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان کے ریالٹی شو پروگرام ’’ستیا میوجیاتے‘‘ کے سیزن ٹو کا آغاز 2مارچ سے ہو جائے گا۔

بارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹار پلس سے جاری ہونے والے ریالٹی شو ’’ستیا میو جیاتے‘‘ جس کی میزبانی اداکار عامر خان نے کی اور پروگرام نے اپنے انوکھے پن کی وجہ سے مداحوں میں مقبولیت حاصل کی پروگرام میں خواتین ‘ بچوں ‘ گھریلو تنازعات سے متعلق مسائل کو ابھارا گیا ۔ اداکار عامر خان ریالٹی شو ’’ستیا میو جیاتے‘‘ کے سیزن 2 کے ساتھ ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر آن ایئر ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔