آئی سی سی ڈرافٹ پر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی خاموشی بزدلی قرار

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 جنوری 2014
ہمارے پاس کوئی لیڈرشپ ہی موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہمارا بورڈ بزدلی دکھانے لگا۔کلاروس جوزف۔  فوٹو: فائل

ہمارے پاس کوئی لیڈرشپ ہی موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہمارا بورڈ بزدلی دکھانے لگا۔کلاروس جوزف۔ فوٹو: فائل

سینٹ جونز: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سابق نائب صدر کلاروس جوزف نے آئی سی سی ڈرافٹ پر اپنے بورڈ کی خاموشی کو بزدلی قرار دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی لیڈرشپ ہی موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہمارا بورڈ بزدلی دکھانے لگا، انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا ہوا جبکہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ خاموش ہے، اس نے عوامی سطح پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جس سے معاملہ مشکوک ہوگیا، اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔