فیاض الحسن چوہان کا ترین گروپ کے ارکان سے رابطوں کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اگست 2021
فیاض الحسن چوہان نے ترین گروپ کے عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سے رابطہ کیا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

فیاض الحسن چوہان نے ترین گروپ کے عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سے رابطہ کیا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان ترین گروپ کے ارکان سے رابطے کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے اپنے ناراض ساتھیوں کو منانے کے لئے نئی حکمت عملی اپنا لی ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کو ترین گروپ کو منانے کے حوالے سے اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا ترین گروپ کے ارکان سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے ترین گروپ کے عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سے رابطہ کیا ہے اور ان سے جلد ہی ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان وزیر اعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ترین گروپ سے رابطے کر رہے ہیں، ان ارکان کو رابطوں کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کا پابند بنایا جائے گا، اور ان کے علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ جب کہ فیاض الحسن چوہان ترین گروپ کے دیگر ارکان سے بھی مرحلہ وار رابطہ کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔