عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 اگست 2021
زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 اسلام آباد: حکومت نے عاصم افتخار کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کردیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق حفیظ چوہدری کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

حفیظ چوہدری کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا۔ عاصم افتخار نے بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔ عاصم افتخار احمد اقوام متحدہ میں تعینات رہے جبکہ حال ہی میں وہ تھائی لینڈ میں بطور سفیر تعینات تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔