دوسرا ٹیسٹ؛ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اگست 2021
بابراعظم اور فواد عالم نے نصف سنچریاں اسکور کیں - فوٹو: سوشل میڈیا

بابراعظم اور فواد عالم نے نصف سنچریاں اسکور کیں - فوٹو: سوشل میڈیا

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

ویسٹ انڈیز کے شہر کنگسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور ابتدائی 4 اوورز میں ہی 3 وکٹیں گنوادیں۔

اوپننگ بلے باز عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک جب کہ تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابراعظم اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بڑی شراکت قائم کی بلکہ دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا جب کہ ہم نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے الزاری جوزف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

واضح رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

https://twitter.com/windiescricket/status/1428727097636397057

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔