صدر نے چیئرمین پیمرا کیخلاف شوکاز نوٹس پر دستخط کردیے، سیکریٹری داخلہ انکوائری افسر مقرر

نمائندہ ایکسپریس  منگل 28 جنوری 2014
 چوہدری رشید کی تعیناتی سے لیکر مختلف اوقات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوںکے بارے میں جواب طلب کرلیا گیا۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

چوہدری رشید کی تعیناتی سے لیکر مختلف اوقات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوںکے بارے میں جواب طلب کرلیا گیا۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم میاں نوازشریف کی ایڈوائس پر پیمرا کے چیئرمین چوہدری رشید کیخلاف15 نکاتی شوکاز نوٹس پر دستخط کردیے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو انکوائری افسر مقررکیا گیا ہے۔ ان 15 نکات میں چوہدری رشید کی تعیناتی سے لیکر مختلف اوقات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوںکے بارے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے سیکریٹری داخلہ امریکا کے دورہ پرہیں اور31 جنوری کووطن واپس پہنچیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔