مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اگست 2021
قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔

قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ترال کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوان شہید

بھارتی فوج نے ترال کے علاقے ناگبرین میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے آپریشن کے دوران تین گھروں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان خالد اور معصب شہید ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔