- درجہ بندی کرنے کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 48 ہوگئیں، 70 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
شوبزانڈسٹری دوستیوں کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے، یاسر حسین
کراچی: اداکارو ہدایت کار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری دوستی کیلئے اچھی جگہ نہیں ہے۔
حال ہی میں یاسر حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے دلچسپ سوالات کے جوابات دئیے۔ سوال جواب سیشن کے دوران لوگ زیادہ تر یاسر حسین اور اقرا عزیز کے بیٹے کبیر حسین کے متعلق سوالات پوچھتے نظر آئے۔
یاسر حسین کی ایک مداح نے کبیر حسین کا چہرہ سوشل میڈیا پر نہ دکھانے کا شکوہ کرتے ہوئے پوچھا ہم کبیر کو کب دیکھیں گے بہت دل چاہتا ہے کہ اسے دیکھیں اور پتہ چلے کہ وہ کس پر گیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بتایا کہ ان کا بیٹا اقرا جیسا ہے پیارا۔
ایک اور صارف نے سوال پوچھا کیا آپ اور سجل دوست ہیں؟ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا سجل کسی کی دوست نہیں اور یہ اس کی سب سے اچھی عادت ہے۔ یاسر نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کے بارے میں کہا یہ انڈسٹری دوستیوں کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے۔
ایک صارف نے سوال کیا آپ اقرا سے زیادہ پیار کرتے ہیں یاکبیر سے؟ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ وہ بیٹے سے زیادہ اپنی اہلیہ اقرا عزیز سے محبت کرتے ہیں۔
ایک شخص کی جانب سے پوچھا گیا یاسر آپ نے اپنے بیٹے کا ہندو نام کیوں رکھا ہے تو یاسر حسین نے اس شخص کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کبیر مسلم نام ہے۔
دیگر صارفین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے بتایا کہ وہ تنگ کرنے والے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں۔ جب کہ انہیں اقرا کی ہر بات اچھی لگتی ہے۔ اپنے جسم پر ٹیٹوز اورکانوں میں بندے پہننے کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے کہا ’’میرا جسم میری مرضی‘‘۔
یاسر حسین کے ایک مداح نے ان سے پوچھا اقرا کےعلاوہ آپ کو اورکون سی اداکارہ پسند ہے جس کے جواب میں انہوں نے مہوش حیات، سونیا حسین اور ماہرہ خان کا نام لیا۔ جب کہ اپنے پسندیدہ بھارتی اداکار کے بارے میں بتایا کہ انہیں عرفان خان بہت پسند ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔