راولپنڈی  میں منی ٹرک نے ٹریفک وارڈن کو کچل ڈالا

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اگست 2021
ٹریفک وارڈن شفقات کو سر پر شدید چوٹیں لگی ہیں اور اسے بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس

ٹریفک وارڈن شفقات کو سر پر شدید چوٹیں لگی ہیں اور اسے بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس

 راولپنڈی: ائیر پورٹ روڈ پر شہزور گاڑی نے ڈیوٹی پر معمور ٹریفک وارڈن کو کچل دیا۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر شہزور گاڑی کے بے رحم ڈرائیور نے ڈیوٹی پر مامور   ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق وارڈن شفقات گاڑی کے نیچے کچلے جانے سے شدید زخمی ہوگیا، اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی وارڈن شفقات کوبے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔