ملائیشیا کے نئے وزیراعظم نئے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اگست 2021
ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے گزشتہ روز اسماعیل صابری کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا

ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے گزشتہ روز اسماعیل صابری کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا

کوالا لمپور: ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ملک کا نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈ ملائیشیا نیشنل آرگنائزیشن کے رہنما اسماعیل صابری نے ملائیشیا کے نویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا، 61 سالہ اسماعیل صابری کو ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملائیشیا ؛ 3 سال میں تیسرے وزیراعظم کی تقرری

واضح رہے کہ ملائیشیا میں نجیب رزاق کو شکست کے بعد بننے والی اتحادی حکومت کے پہلے دو سال مہاتیر محمد وزیراعظم رہے اور اگلے دو برس کے لیے محی الدین یاسین کو اقتدار دیا گیا تاہم انھیں حکومتی اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث معیاد سے پہلے ہی مستعفی ہونا پڑا تھا جب کہ گزشتہ 4 سے بھی کم سالوں میں ملائیشیا میں 3 وزیراعظم تبدیل ہوچکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔