بر گرکنگ، ٹی جی آئی فرائیڈے اور پیزاہٹ کا بحریہ ٹاؤن سے معاہدہ

پ ر  منگل 28 جنوری 2014
راولپنڈی :ملک ریاض عقیل اسدسے بحریہ ٹائون میںغیرملکی فوڈچین کی برانچیں کھولنے کے معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی :ملک ریاض عقیل اسدسے بحریہ ٹائون میںغیرملکی فوڈچین کی برانچیں کھولنے کے معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی: چیئرمین ملک ریاض حسین اور ایم سی آر پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئر مین عقیل حسین نے برگر، پیزاہٹ اور ٹی جی آئی فرائیڈے کی متعدد برانچیں بحریہ ٹائون میں کھولنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ برانچیں بحریہ ٹائون راولپنڈی اور لاہور میں کھولی جارہی ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہا کہ بحریہ ٹائون ہمیشہ سے ہی نہ صرف اپنے رہائشیوں کی معیاری سہولیات کی فراہیم کیلیے سر گرم عمل رہا ہے۔ بلکہ ان کو مکمل طرزِ زندگی اور لائف سٹائل کی فراہیم بھی ہمارا نصب العین ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ بحریہ ٹائون ہمیشہ ہی تمام بین الاقوامی بزنس کمیوٹیز اور گروپس کی اولین تر جیح رہا ہے۔ ہمارے تمام پراجیکٹس کا مقصد عوام کیلیے روزگار کے مواقع فراہم کر نا ہے اور کراچی پروجیکٹ بھی ایک ماہ کے اندر ڈیڑ ھ لاکھ خاندانوں کو روزگار فراہم کرے گا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم سی آر کے چیئر مین عقیل حسن نے کہا کہ ہمارے ادارے کیلیے یہ نہائت فخر کا مقام ہے کہ ہم پاکستان کے سب سے مستند اور قابلِ اعتماد بزنس گروپ کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے بحریہ ٹائون میں ہماری یہ برانچیں نہ صرف ہمارے لئے اقتصادی طورپر فائدہ مند ثابت ہوں گی بلکہ پاکستان میں ہمارے برانڈ کی لانچ کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی فراہم کریں گی۔برانڈ کولانچ کرنے کیلیے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی فراہم کریں گی۔

 photo 5_zpsb3ecf770.jpg

اس معاہدے کے تحت ایم سی آر بحریہ ٹائون راولپنڈی اور لاہور میں تین مقامات پراپنی برانچیں کھول رہے ہیں۔ ایک برانچ جو برگر کنگ اور پزا ہٹ پر مشتمل ہے گرین ویلی پریمیم سپر مارکیٹ بحریہ ٹائون راولپنڈی کے ساتھ کھولی جا رہی ہے۔ جو انٹیلیکچول ولیج بحریہ ٹائون میں واقع ہے۔پزا ہٹ، برگر کنگ اور ٹی جی آئی فرائیڈے کی برانچز بحریہ ٹائون راولپنڈی میں ورلڈ کلاس مووی تھیٹر ایریناکے ساتھ کھولی جارہی ہیں۔ جو فیز 4 بحریہ ٹائون میں واقع ہے۔ اس علاوہ تیسری برانچ برگرکنگ اور پزاہٹ پر مشتمل ہوگی جوگرین ویلی سپر مارکیٹ لاہورکے ساتھ کھولی جائے گی۔بحریہ ٹائون ہمیشہ سے ہی ویلیو ڈ سروسز اور مکمل لائف اسٹائل سہولیات کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی لیتا ہے ۔ اس امر کی بدولت نہ صرف بحریہ ٹائون کے رہائشی بلکہ تمام راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور کے رہائشی بحریہ ٹائون کا رخ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام بین الاقوامی برانڈز پاکستان میں اپنے بزنس کیلیے بحریہ ٹائون کا انتخاب کرتے ہیں۔ مزید برآں بحریہ ٹائون پراپرٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت بھی اسے کمرشل بنیادوں پر انویسٹمنٹ کیلیے آئیڈیل مقام فراہم کرتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔