بھارت میں سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت پر 11 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اگست 2021
آسام پولیس نے ان افراد کو مختلف اضلاع سے گرفتار کیا، فوٹو: فائل

آسام پولیس نے ان افراد کو مختلف اضلاع سے گرفتار کیا، فوٹو: فائل

کابل: بھارتی ریاست آسام میں 11 افراد کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر طالبان کی حمایت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

طالبان نے افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد سے مودی سرکار گھبراہٹ اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہے اور بھارتی میڈیا الگ واویلا کرتا نظر آرہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے 11 افراد کو سوشل میڈیا پوسٹوں میں طالبان کی حمایت پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طالبان کی حمایت ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، آسام پولیس سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کریمنل لاز کے تحت کارروائی کرے گی۔

ڈی آئی جی پولیس نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا ہے کہ جیسے ہی طالبان کی حمایت کرنے والے کمنٹس اور پوسٹوں دیکھیں، فوری طور پر ہمیں مطلع کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔