نائجر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 22 اگست 2021
مقامی میئرہیلیڈو زیبو کے مطابق یہ واقعہ طلیبری خطے میں واقع گاؤں تھیم  میں نماز جمہ کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔ (فوٹو: فائل)

مقامی میئرہیلیڈو زیبو کے مطابق یہ واقعہ طلیبری خطے میں واقع گاؤں تھیم میں نماز جمہ کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔ (فوٹو: فائل)

نیامے: مغربی افریقی ملک نائجر میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 17 دیہاتیوں کو ہلاک اور اور متعدد کو زخمی کردیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوب افریقی ملک نائجر میں نامعلوم مسلح شخص نے جنوب مغربی دیہات میں اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میئرہیلیڈو زیبو کے مطابق یہ واقعہ طلیبری خطے میں واقع گاؤں تھیم  میں نماز جمہ کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ پیر اسی خطے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 14 بچوں سمیت 37 افرادہلاک ہوگئے تھے، جب کہ اس سے قبل مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 6 فرانسیسی سیاحوں سمیت 8 افراد کو بھی قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھئیے: افریقی ملک نائجر میں مسلح افراد کے حملے میں 6 فرانسیسی سیاح سمیت 8 افراد ہلاک

تھیم گاؤں ان دیگر تین دیہات سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں رواں سال مئی میں ہی آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے یکے بعد دیگرے حملے کرکے عام دیہاتیوں کا قتل عام کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔