ٹانڈہ؛ بااثر اوباشوں کی بھرے بازار 2 بہنوں سے فحش حرکات

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 22 اگست 2021
3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، متاثرہ خاندان ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار۔ فوٹو: فائل

3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، متاثرہ خاندان ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار۔ فوٹو: فائل

ٹانڈہ: ٹانڈہ میں بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار 2 سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ ایک کی انگلی نوچ ڈالی جب کہ پولیس نے لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کی رہائشی (ش) اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سودا سلف لینے ٹانڈہ بازار گئی، تو راستہ میں جمشید چوہان اور غلام جیلانی وغیرہ 7 افراد  نے ان پر  بے ہودہ جملے کسے، دونوں بہنیں واپس گھر جانے کے لیے چنگ چی میں سوار ہوئیں تو ملزمان  کار اور 2 موٹرسائیکلوں پر  ان کا پیچھا کرتے آگئے اور اسلحے کی نوک پر چنگ چی رکشے کو زبردستی روک لیا۔

دونوں بہنوں کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کی اور بوس و کنار کرنے لگے، ایک کی انگلی نوچ ڈالی، روڈ پر آرمی کی گاڑی آتی دیکھ کر ملزمان  دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گے۔

مرکزی ملزم غلام جیلانی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا جب کہ متاثرہ خاندان سیاسی دباو اورملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔