کابل جانے والی پرواز سے بغیر دستاویزات سفر کرنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 22 اگست 2021
طیارہ کابل میں پھنسے غیر ملکیوں کو واپس لانے کے لیے جارہا تھا فوٹو: فائل

طیارہ کابل میں پھنسے غیر ملکیوں کو واپس لانے کے لیے جارہا تھا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایف آئی اے نے کابل جانے والی خصوصی پرواز پر بغیر پاسپورٹ و سفری دستاویزات سفر کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکورٹی کا بڑا سقم سامنے آیا ہے، ائیرپورٹ پر سیکورٹی سے متعلقہ اداروں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب کابل میں پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو نکالنے کے لیے جانے والے خصوصی طیارے کی روانگی سے قبل ایف آئی اے امیگریشن حکام نے طیارے میں فائنل چیکنگ کی، اس دوران پرواز میں سوار ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا گیا جو بغیر پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کابل جارہا تھا۔

گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت نعمت الله کے نام سے ہپوئی ہے جو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں سول ایوی ایشن کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے، ایف آئی اے نے نعمت اللہ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سفری دستاویزات اور اجازت نامے کے بغیر کوئی شخص سیکورٹی زون کے اندر کھڑے طیارے میں کیسے پہنچ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔