اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 42 فلسطینی زخمی، غزہ میں بھی بمباری

ویب ڈیسک  اتوار 22 اگست 2021
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 42 فلسطینی مظاہرین بھی زخمی، عرب میڈیا

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 42 فلسطینی مظاہرین بھی زخمی، عرب میڈیا

 غزہ: اسرائیلی نے غزہ سے ملحقہ سرحدوں پر جھڑپوں کے بعد ایک بار پھر غزہ شہر میں بمباری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور اسرائیلی فورسز کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس پر اسرائیلی بارڈر فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 42 فلسطینی زخمی ہوگئے جس میں سے ایک 13 سالہ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے مطابق مظاہرین نے بارڈر فورسز پر فائر بم پھینکے، ٹائر جلائے اور پتھر پھینکے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جب کہ آج صبح غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔