امریکا افغانستان میں گوریلا حملے کرا رہا ہے، افغان صدر حامد کرزئی

ویب ڈیسک  منگل 28 جنوری 2014
امریکی حکام نے ان الزامات کو مسترد کرتے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی حکام نے ان الزامات کو مسترد کرتے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کا خیال ہے کہ امریکاافغانستان میں گوریلا حملے کرا رہا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے افغان حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ  میں انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کو شک ہے کہ امریکا ان کی حکومت غیرمستحکم کرنے کے لئے ملک میں حملے کرا رہا ہے، افغان صدر نے مشتبہ امریکی حملوں کی ایک فہرست بھی بنا رکھی ہے جس میں کچھ عرصہ پہلے کابل کے ایک ریسٹوران میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔

افغان حکام کے مطابق صدر کرزئی امریکا کو اپنے خدشات سے آگاہ بھی کر چکے ہیں لیکن افغان حکومت کے پاس امریکا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور امریکا اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔