- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
امریکا افغانستان میں گوریلا حملے کرا رہا ہے، افغان صدر حامد کرزئی
واشنگٹن: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کا خیال ہے کہ امریکاافغانستان میں گوریلا حملے کرا رہا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے افغان حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کو شک ہے کہ امریکا ان کی حکومت غیرمستحکم کرنے کے لئے ملک میں حملے کرا رہا ہے، افغان صدر نے مشتبہ امریکی حملوں کی ایک فہرست بھی بنا رکھی ہے جس میں کچھ عرصہ پہلے کابل کے ایک ریسٹوران میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔
افغان حکام کے مطابق صدر کرزئی امریکا کو اپنے خدشات سے آگاہ بھی کر چکے ہیں لیکن افغان حکومت کے پاس امریکا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور امریکا اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔