- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
دبنگ خان اپنی فلم "جے ہو" کی ناکامی پر شدید مایوسی کا شکار
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی فلم “جے ہو” کی باکس آفس پر ناکامی پر شدید مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔
ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ تھیٹرز میں فلم کے حوالے سے لوگوں کی رائے اور مجموعی طور پر اس کی آمدنی کے حوالے سے کافی پریشان ہیں کیونکہ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ دبنگ خان کا خیال ہے کہ انہوں نے فلم میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے لوگوں کو مایوسی ہوئی، شاید عوام ہم سے “دبنگ “اور “ریڈی “جیسی فلم کی توقع کر رہے تھے لیکن یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ “جے ہو “ایک مختلف اورسنجیدہ فلم ہے جس میں معاشرے کے لیے ایک پیغام موجود ہے ۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم کی ناکامی کی ذمہ داری بھی ان ہی پر عائد ہوتی کیونکہ وہ لوگوں کو سنیماؤں کی جانب کھینچنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم “جے ہو” اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں باکس آفس پر صرف 61 کروڑ روپے کا بزنس ہی کرپائی جو کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’ چنائی ایکسپریس‘‘ اورمسٹرپرفیکٹ عامرخان کی ’’دھوم تھری‘‘ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔