یوکرین میں جاری سیاسی بحران پر وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

رائٹرز  منگل 28 جنوری 2014
استعفے کا مقصد ملک میں جاری سیاسی بحران اور پرتشدد مظاہروں کا پرامن حل نکالنا ہے،وزیراعظم فوٹو: رائٹرز

استعفے کا مقصد ملک میں جاری سیاسی بحران اور پرتشدد مظاہروں کا پرامن حل نکالنا ہے،وزیراعظم فوٹو: رائٹرز

کیف: یوکرین کے وزیر اعظم میکولا ازروو نے ملک میں جاری سیاسی بحران اور پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا جب کہ پارلیمنٹ کی جانب سے مظاہروں کے خلاف قانون کو بھی کالعدم قرار دے دیاگیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق  وزیراعظم میکولا ازروو نے اپنا استعفی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر صدر وکٹر يانكووچ کو پیش کیا، وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ ان کے استعفے کا مقصد ملک میں جاری سیاسی بحران اور پرتشدد مظاہروں کا پرامن حل نکالنا ہے، دوسری جانب صدر وکٹر يانكووچ کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کو ختم کرانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جب کہ ملک کی پارلیمنٹ نے مظاہروں کے خلاف قانون کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔

وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے باوجود اپویشن نے اپنے مظاہروں کو ختم کرنے سے انکارکردیا ہے، اپوزیشن رہنما وٹالےکلسچوکوکا کہنا ہے کہ ان کے مظاہروں کا مقصد  حکومت کی تبدیلی کے ساتھ  کالے قوانین کو بھی ختم کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔