سندھ یونیورسٹی،داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ایکسپریس نیوز ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2014
صبح اور شام والی کلاسوں میں داخلے کے لیے داخلہ فارم اور فیس جمع کروانے کے لیے تاریخ میں 5 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔  فوٹو : فائل

صبح اور شام والی کلاسوں میں داخلے کے لیے داخلہ فارم اور فیس جمع کروانے کے لیے تاریخ میں 5 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

جامشورو: سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی اور ان کے تمام کیمپسز میں نئی کلاسز بی اے، بی ایس، بی بی اے (آنرز)، ایل ایل بی۔

بی ایف اے پارٹ دوسرے، پارٹ تیسرے، پارٹ چوتھے اور پانچویں، سیکنڈ، تھرڈ، فورتھ پروفیشنل، فارم ڈی اور ایم اے، ایم ایس سی، ایم آئی ایل ایس، ایم کام، ایم پی اے، بی ایچ پی ای، ایم ایچ پی ای، ایل ایل ایم فائنل (آنرز/ پاس) صبح اور شام والی کلاسوں میں داخلے کے لیے داخلہ فارم اور فیس جمع کروانے کے لیے تاریخ میں 5 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔