پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات 2 فروری کو دبئی میں ہوں گے

آئی این پی  بدھ 29 جنوری 2014
وزارت خزانہ واسٹیٹ بینک حکام عالمی ادارے کوکارکردگی پربریفنگ دیںگے۔ فوٹو:فائل

وزارت خزانہ واسٹیٹ بینک حکام عالمی ادارے کوکارکردگی پربریفنگ دیںگے۔ فوٹو:فائل

اسلام آ باد: پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈکے درمیان مذاکرات دبئی میں 2فروری کو ہوں گے۔

وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈکی رقم آئندہ ہفتے اورقرضے کی اگلی قسط مارچ میںمل جائے گی۔ وزارت خزانہ اوراسٹیٹ بینک کے حکام عالمی مالیاتی فنڈسے مذاکرات کے لیے دبئی جائیں گے۔

سیکریٹری خزانہ وقارمسعود اورمرکزی بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹریکم فروری کوجبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار 2فروری کودبئی پہنچیں گے جہاں آئی ایم ایف حکام کورواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی سے متعلق پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پربریفنگ دی جائے گی جبکہ آئی ایم ایف کے سربراہ جیفری فرینگ 4فروری کوایک روزکے مختصردورے پراسلام آبادپہنچ کرمذاکرات سے متعلق میڈیاکو بریفنگ دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔