ایئربلوحادثہ،ورثاکومعاوضے کی عدم ادائیگی پر شاہد خاقان و دیگر کونوٹس

اسٹاف رپورٹر  بدھ 29 جنوری 2014
 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لواحقین کواپنے حصے کے 5,5 لاکھ روپے ادا کردیے . فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لواحقین کواپنے حصے کے 5,5 لاکھ روپے ادا کردیے . فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ ایئربلو کے متاثرین کومعاوضہ نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پرچیف آپریٹنگ آفیسر ایئربلو اوروفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اورسی ای اوایئر بلوطارق چوہدری کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

2رکنی بینچ نے سانحہ ایئربلو میںجاں بحق ہونے والے کئی مسافروں کے اہل خانہ کی جانب سے دائردرخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 28جولائی2010 کوکراچی سے اسلام آبادجانے والی ائیربلو کی پروازکو حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 152 مسافر جاںبحق ہوگئے تھے۔

بعدازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لواحقین کواپنے حصے کے 5,5 لاکھ روپے ادا کردیے جبکہ ایئربلو نے اپنے حصے کے 50,50لاکھ روپے ادانہیں کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔